Skip to content
  • Friday, 5 June 2026
  • 10:30 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسلام آباد کے نظام حکمرانی میں بڑی تبدیلیوں کیلئے جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار

حالیہ پوسٹس

  • امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • جی پی ایس کو فالو کرنیوالی خاتون نے کار ریل کی پٹری پر چلا دی، ٹرین سروس معطل
  • کراچی میں نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری مکمل
  • پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
  • ایلون مسک برطانیہ میں تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں: برطانوی وزیراعظم
تازہ ترین

اسلام آباد کے نظام حکمرانی میں بڑی تبدیلیوں کیلئے جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار

DAILY MITHAN Jun 5, 2026 0


اسلام آباد کے نظام حکمرانی میں بڑی تبدیلیوں کیلئے جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار

وفاقی دارالحکومت میں منتخب حکومت قائم کرنے کی تجویز ہے جس کا سربراہ وزیراعلیٰ یا میئر ہوگا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے حکمرانی کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کیلئے ایک جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کر لیا۔

منصوبے کے تحت ایک منتخب علاقائی حکومت کا قیام، اداروں کے مابین انتشار (ڈس انٹی گریشن) کا خاتمہ اور ایک مربوط ’’اسمارٹ سٹی‘‘ ماڈل کی جانب پیشرفت شامل ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں خدمات کی فراہمی اور طویل المدتی شہری منصوبہ بندی بہتر بنائی جا سکے۔ 

’’آئی سی ٹی گورننس ماڈل‘‘ کے عنوان سے 138؍ صفحاتی رپورٹ منصوبہ بندی کمیشن کے وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے تیار کی، کیونکہ اس بات پر تشویش پائی جاتی تھی کہ اسلام آباد ایک منصوبہ بند انتظامی دارالحکومت سے بڑھ کر 24؍ لاکھ سے زائد آبادی والے بڑے شہر میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن ادارہ جاتی ترقی اس رفتار سے نہیں ہو سکی۔

یہ رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی جا چکی ہے۔ تجویز کا مرکزی نکتہ نمائندہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری حکومت (آئی سی ٹی جی) کا قیام ہے، جسے انتظامی اور مالی خودمختاری حاصل ہوگی، جو صوبائی حکومتوں کے مساوی ہوگی، جبکہ اسلام آباد کی وفاقی حیثیت بھی برقرار ہوگی۔ 

مجوزہ ڈھانچے کے تحت 27؍ ارکان پر مشتمل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی قائم کی جائے گی جن میں 21؍ براہِ راست منتخب، پانچ نشستیں خواتین کیلئے اور ایک اقلیتوں کیلئے مختص ہوگی۔ 

یہ اسمبلی اپنے سربراہ کا انتخاب کرے گی، جسے وزیرِ اعلیٰ یا میئر کا عہدہ دیا جا سکتا ہے، جس کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ منصوبے کے مطابق، امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے علاوہ تمام اختیارات آئی سی ٹی حکومت کو دیے جائیں گے، جبکہ یہ دونوں امور دارالحکومت کی حیثیت کے باعث وفاق کے پاس رہیں گے۔ 

اس کے ساتھ ہی سی ڈی اے سمیت وفاقی وزارتوں اور اداروں کے تحت موجود انتظامی ذمہ داریاں آئی سی ٹی حکومت کو منتقل کی جائیں گی تاکہ اختیارات کی تکرار اور ادارہ جاتی تضاد کا خاتمہ ہو سکے۔ 

اصلاحاتی پیکیج میں ایک جامع ’’اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ‘‘ کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے تحت موجودہ بلدیاتی اور ترقیاتی قوانین یکجا کر کے ایک واحد قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ 

آئی سی ٹی حکومت اپنے قواعدِ کار کے تحت کام کرے گی، جس میں محکموں کا ڈھانچہ، انتظامی درجہ بندی اور مالی اختیارات واضح طور پر متعین ہوں گے۔ عملدرآمد کیلئے رپورٹ میں متعدد کمیٹیوں کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔  ایک قانون سازی کمیٹی قوانین تیار کرے گی۔ اس کمیٹی میں وزیرِ قانون، آئی سی ٹی کے رکن قومی اسمبلی، سیکریٹریز قانون و داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر ارکان شامل ہوں گے۔ 

وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک مالیاتی کمیٹی ہوگی جو مالی وسائل کی تقسیم اور مقامی ٹیکس کے استعمال کا طریقہ کار طے کرے گی۔ جبکہ ایک منتقلی کمیٹی ہوگی جو مرحلہ وار اختیارات کی منتقلی اور انتظامی تسلسل کی نگرانی کرے گی۔ 

رپورٹ کے مطابق، ان اصلاحات سے نئے مالی بوجھ میں نمایاں اضافہ متوقع نہیں، کیونکہ توجہ نئے ادارے بنانے کے بجائے موجودہ اداروں کی تنظیمِ نو اور انضمام پر ہے، ماسوائے چند اصلاحات کے۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے وسائل کی فراہمی اور مقامی ٹیکس کے استعمال کا حتمی فیصلہ مالیاتی فریم ورک کے تحت کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا ایک اہم جزو ’’اسلام آباد اسمارٹ سٹی ماڈل‘‘ ہے، جس کا مقصد دارالحکومت کو ایک جدید، ماحول دوست اور شہری ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہے۔

اس ماڈل میں ادارہ جاتی اصلاحات کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے کیونکہ صرف ڈیجیٹل تبدیلی حکمرانی کے مسائل حل نہیں کر سکتی تاوقتیکہ ساختی اصلاحات نہ کی جائیں۔ اسمارٹ سٹی ویژن تین ستونوں پر مبنی ہے: اسلام آباد کو ماحولیاتی سیاحت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے ذریعے ’’نیچر کیپیٹل‘‘ بنانا، ثقافت اور ورثے کو فروغ دے کر شہری شناخت اور معاشی سرگرمیوں کو مضبوط کرنا، اور ایک کھلا و جامع دارالحکومت تشکیل دینا جو عوامی شمولیت اور عالمی روابط کو فروغ دے۔ 

رپورٹ کے مطابق ’’ڈیسٹی نیشن اسلام آباد‘‘ حکمتِ عملی سے سیاحت میں اضافہ، روزگار کے مواقع، نجی سرمایہ کاری اور مقامی آمدنی میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے۔ خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے 6؍ خصوصی اداروں کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جن میں صحت، تعلیم، سماجی بہبود، سیاحت و ثقافت، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، اور ڈیجیٹل و ای گورننس کے شعبے شامل ہیں۔

ہر ادارہ ایک پروفیشنل سربراہ کے تحت کام کرے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر جوابدہی کا نظام ہوگا۔اصلاحات کا ایک اہم پہلو مربوط ڈیجیٹل گورننس نظام ہے، جس میں زمین و جائیداد کا انتظام، لائسنسنگ، ٹیکس، شناختی تصدیق، شکایات کا ازالہ اور خدمات کی نگرانی کیلئے یکساں پلیٹ فارم شامل ہوگا، تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔ عملدرآمد کا منصوبہ پانچ سالہ مرحلہ وار طریقہ کار پر مشتمل ہے، جس میں ابتدا قانونی اور ادارہ جاتی تبدیلیوں سے ہوگی، اس کے بعد اداروں کا قیام، ڈیجیٹل انضمام اور کارکردگی کا استحکام شامل ہوگا۔ 

یہ اصلاحاتی ایجنڈا قومی پالیسیوں جیسے “اڑان پاکستان”، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی، قومی شہری پالیسی فریم ورک اور پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اگر یہ منصوبہ نافذ ہو گیا تو وفاقی دارالحکومت کے نظامِ حکمرانی میں بنیادی تبدیلی آئے گی اور اسلام آباد کو ایک جدید، مؤثر اور ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کے ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
جی پی ایس کو فالو کرنیوالی خاتون نے کار ریل کی پٹری پر چلا دی، ٹرین سروس معطل
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان مخالف سوال پر روسی صدر نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن خفیہ دستاویز کے غلط استعمال کیس میں اعتراف جرم پر تیار
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
سابق وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
کینگروز کیخلاف فتح، ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی: شاہین آفریدی
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
‏ایران اور روس کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون کیلئے 25 ارب ڈالر کا معاہدہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
قومی فٹبال فینز کا انتظار ختم ، پاکستان ٹیم نے بالآخر 961 دن بعد فٹبال کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی اے نے سم کی ملکیت ختم کرنےکی مدت 60 دنوں سے بڑھا کر 365 دن کردی ہے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
آئیں دوستی کا نیا باب لکھیں
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں امریکاکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
‘کالاہرن’ فلم کے پروڈیوسرنے سلمان خان کا لیگل نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بینظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانےکے علاوہ کوئی مصرف نہیں، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلےگلگت کی آواز کو سننا ہوگا: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس پوسٹس کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کرنیکا فیچر متعارف
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید
DAILY MITHAN Jun 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے متنازع آبی منصوبے روکنے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026