Skip to content
  • Friday, 5 June 2026
  • 2:29 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پی ٹی اے نے سم کی ملکیت ختم کرنےکی مدت 60 دنوں سے بڑھا کر 365 دن کردی ہے

حالیہ پوسٹس

  • جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کر دی گئی
  • پی ٹی اے نے سم کی ملکیت ختم کرنےکی مدت 60 دنوں سے بڑھا کر 365 دن کردی ہے
  • امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
  • آئیں دوستی کا نیا باب لکھیں
Headline تازہ ترین

پی ٹی اے نے سم کی ملکیت ختم کرنےکی مدت 60 دنوں سے بڑھا کر 365 دن کردی ہے

DAILY MITHAN Jun 5, 2026 0


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے ریگولیٹری ادارے نے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، جس کے تحت غیر قانونی سموں کے استعمال کو روکنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر، فعال (Active) سم کارڈز کو  ایکٹیویشن کے بعد ایک سال تک نہ تو ڈس اون کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ نے انٹرنیٹ پر متعدد صارفین کو یہ سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا یہ معلومات سچی ہیں یا نہیں۔

یہ معلومات بالکل درست ہیں۔

دعویٰ

25 مئی کو، ایک صارف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے اعلان کیا ہے کہ اب فعال سم کارڈز  کو ایکٹیویشن کے  بعد  ایک سال تک نہ تو ڈس اون کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کے  نام منتقل کیا جا سکتا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا، ” پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے مطابق پہلے سم کو 60 دن بعد ڈس اون کیا جا سکتا تھا، تاہم اب اس مدت کو بڑھا کر 365 دن کر دیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بار بار سم کارڈ ضائع کرنے یا دوسروں کو منتقل کرنے سے روکنا اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔“

اس آرٹیکل کے شائع ہونے کے وقت تک پوسٹ کو8 ہزار سے زائد دفعہ دیکھا اور 29 مرتبہ لائک کیا گیا۔

اسی طرح کے دعوے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

حقیقت

یہ دعویٰ بالکل سچ ہے۔ پی ٹی اے نے واقعی سم کارڈز کو ڈس اون کرنے (مالکانہ حقوق سے دستبرداری) کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ہے۔

پی ٹی اےکے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ گورنمنٹ افیئرز ڈویژن، احمد شمیم نے جیو فیکٹ چیک سےٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ صارف سم کارڈ فعال ہونے کی تاریخ سے ایک سال تک اسے ڈس اون نہیں کر سکتے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے اپنے آفیشل ایکس اور فیس بک اکاؤنٹس پر ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سموں کے اجراء اور غیر مجاز رجسٹریشنز کے خلاف تحفظات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر، سم ڈس اون کرنے کی مدت 60 دنوں سے بڑھا کر 365 دن کر دی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق، شہریوں کو پرزور ترغیب دی گئی ہے کہ وہ سم کے اجراء کے لیے بائیومیٹرک تصدیق فراہم کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، کیونکہ اب کوئی بھی نئی فعال (ایکٹیویٹ) کی گئی سم صرف ایک سال کے بعد ہی ڈس اون کی جا سکے گی۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ سم کارڈز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کریں۔ صارف cnic.sims.pk پر جا کر یا بغیر ڈیش (dashes) کے اپنا شناختی کارڈ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 668 پر بھیج کر ایسا کر سکتے ہیں۔

ایڈوائزری یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

فیصلہ : یہ دعویٰ بالکل درست ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سم ڈس اون کرنے کی مدت 60 دنوں سے بڑھا کر 365 دن کر دی ہے۔ نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت، نئی فعال (ایکٹیویٹ) کی گئی سموں کو ایکٹیویشن کے بعد ایک سال تک ڈس اون نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
آئیں دوستی کا نیا باب لکھیں
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں امریکاکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
‘کالاہرن’ فلم کے پروڈیوسرنے سلمان خان کا لیگل نوٹس کیمرے کے سامنے پھاڑ دیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بینظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانےکے علاوہ کوئی مصرف نہیں، رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلےگلگت کی آواز کو سننا ہوگا: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس پوسٹس کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کرنیکا فیچر متعارف
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ریاضی کے اس آسان نظر آنے والے سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایک پل کے نیچے رہنے والا 19 سالہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے گھنٹوں کام کرتا ہے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ سے ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور ہوجائیں: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
اگر بیٹا بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا: اداکارہ صاحبہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
زیادتی ہوئی تو اسی شخص سے شادی کیوں کی؟ زیادتی کیخلاف خاتون کی درخواست خارج
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی سپریم لیڈر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی، ٹرمپ کو امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
DAILY MITHAN Jun 5, 2026
پاکستان
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں: محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ کا بھی مطالبات کی تکمیل تک تدریسی عمل اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026