ریاضی کا ایک سادہ مسئلہ لگ بھگ ہر فرد کے دماغ کو گھما کر رکھ دیتا ہے۔
کچھ دن قبل اس سوال کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا تھا۔
ریاضی کی اس بنیادی مساوات میں صرف 4 نمبر دیے گئے ہیں۔
پہلی نظر میں تو یہ بچپن کی حساب کا سوال لگتا ہے، یعنی 4 نمبر جن میں سے ہر ایک کو مختلف طریقوں سے جمع، تقسیم اور ضرب کیا گیا ہے۔
مگر اس سوال کا جواب دینے کے لیے کافی زیادہ دماغی قوت درکار ہوتی ہے۔
جیسا آپ اوپر سوال دیکھ چکے ہیں۔
تو کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں؟
ویسے یہ جان لیں کہ ضرب، تقسیم اور جمع یہ تینوں ہی اس سوال کے جواب کے لیے اہم ہیں۔
کیا اب جواب دینے میں کامیاب ہوسکے؟ اگر نہیں تو یاد کرنے کی کوشش کریں کہ ریاضی کے اس طرح کے سوال کے لیے PEMDAS اصول استعمال کیا جاتا ہے۔
چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں آپ کو پہلے شروع کے نمبر یعنی 8 + 2 پر توجہ مرکوز نہیں کرنی بلکہ 2 کو 5 سے ضرب دینا ہے۔
ریاضی کے اس اصول کے تحت جمع یا تقسیم سے قبل ضرب کو استعمال کیا جاتا ہے۔
ایسا کرنے پر 10 آئے گا جس کو 8 سے تقسیم کرنے پر 1.25 باقی بچے گا۔
آخر میں 1.25 کو 8 سے جمع کریں تو جواب آئے گا 9.25۔
تو ہاں اس سوال کا جواب 9.25 ہے۔


























Leave a Reply