تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا کہ 28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلےہی آئین کا بیڑا غرق کر دیاگیا ہے۔
محمود خان اچکزئی نےکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پتہ نہیں حکمران کس طرح سے ملک چلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو چلانےکیلئے حق حکمرانی عوام کو دینا ہوگا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2024 کے الیکشن نیلام ہوئے تھے، جب سیٹ 40 کروڑ روپےکی بکےگی تو کون الیکشن میں حصہ لے گا۔
محمود خان اچکزئی نےکہا 28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، ہم آئین اور حلف پر چلیں توپاکستان دنیا کا بہترین ملک بن سکتا ہے۔
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہم نے اس مٹی سے وفا اور محبت کی ہے، جس علاقے سے معدنیات نکلے اس پر وہاں کےلوگوں کا حق تسلیم کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی بولےہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہتے کہتے تھک گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی ہے، ان کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جارہا۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا جنگ ہوئی تو پاکستان اور افغانستان بھی متاثر ہوں گے، افغانستان، پاکستان اور ایران مل کر اتحاد بنائیں۔






















Leave a Reply