مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے بعد ہی آزادکشمیر میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکا فیصلہ ہوگا۔
مذاکرات میں رانا ثناء اللہ ، قمرزمان کائرہ ، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال ، وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہیں۔






















Leave a Reply