Skip to content
  • Tuesday, 26 May 2026
  • 1:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

حالیہ پوسٹس

  • ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر عید کے بعد دستخط ہوجائیں گے: مشاہد حسین
  • جس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
  • امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
  • پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
  • بجلی و گیس کا مجموعی گردشی قرضہ 5100 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف
پاکستان

پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

DAILY MITHAN May 26, 2026 0


پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری

شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات منعقد کی گئی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر  ہونے والی ملاقاتوں، معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں سے متعلق پاکستان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا اس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات منعقد کی گئی۔ 

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے افغانستان کے معاملے پر ایک دوسرے سے قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) اور کسی گروہ کو کوئی زمین استعمال کرکےعلاقائی سلامتی کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی گروہ کو دہشتگردی کی سرگرمیاں کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ون چائنا پالیسی پر مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان تائیوان کے معاملے پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دوسری جانب چین نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور  سی پیک 2.0 کے اعلیٰ معیار کی ترقی اور گوادر پورٹ کو علاقائی رابطہ مرکز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق قراقرم ہائی وے تھاکوٹ رائیکوٹ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کرنے، خنجراب پاس کےذریعے پاک چین زمینی رابطے مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا، دیگر ممالک کو بھی سی پیک منصوبوں میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل اور ہوم اپلائنسز کے شعبوں میں صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور چین کے درمیان معدنیات، تیل و گیس شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران  چین نے پاکستانی زرعی مصنوعات کو مزید رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی،  دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، چین 2025 سے 2029 تک پاکستان کیلئے 3 ہزار تربیتی مواقع فراہم کرے گا، اس دوران دو پاکستانی خلا بازوں کی چین میں تربیت پر بھی اتفاق کیا گیا، اس طرح پاکستانی خلا باز چین کےاسپیس اسٹیشن جانےوالے پہلے غیر ملکی خلا باز بن سکتے ہیں۔

 مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور انسداد دہشتگردی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،  پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی مزید سخت بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا،  دہشتگردی کے خلاف دہرے معیار کی مخالفت سمیت پاکستان اور چین کا اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کا اعادہ کیاگیا اور دونوں ممالک نےجنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید برآں چین نے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ صدارت کی حمایت کی اور  سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار سمیت   ایران اور امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو  بھی سراہا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید
DAILY MITHAN May 23, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف تمام شکایات مسترد کردیں
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام 90 روز میں مکمل کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 22, 2026
پاکستان
چین کی ترقی اور تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے باعثِ تحریک اور قابل تقلید ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 21, 2026
پاکستان
پاکستان اور آذربائیجان کا اقتصادی تعاون میں سہولت کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 21, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026