اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر صبح بدترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافر بروقت ائیرپورٹ نہ پہنچ سکے۔
ٹریفک میں پھنسے مسافروں میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر بھی شامل تھے اور اس حوالے سے اسد قیصر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے لیے اسکردو جا رہے تھے، ائیرپورٹ کی سڑک بند ملی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے سمجھا کہ سکیورٹی کی وجہ سے راستہ بند ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ سڑک میری وجہ سے بند کی گئی۔
اُدھر رش کے باعث ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی پھنس گئے اور ان کی اسکردو کی پرواز مس ہوگئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعد رفیق بھی نجی ائیر لائن کی پرواز سے انتخابی مہم کے لیے اسکردو جارہے تھے۔
دوسری جانب ائیر پورٹ منیجر کے مطابق ائیرپورٹ کی حدود کے باہر ناکہ لگایا گیا ہے جو میرے علم میں نہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جنید اکبر کو بھی گلگت سے علاقہ بدر کیا گیا تھا جبکہ گلگت بلتستان میں الیکشن سات جون کو ہوں گے۔


























Leave a Reply