سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
گھوٹکی اور گردو نواح میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں بچی جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوئے۔
کشمور میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
راجن پور میں درخت،سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑگئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کے مطابق شدید آندھی کے باعث درخت، سولر پلیٹوں اور دیواروں گرنے سے تحصیل اسپتال اوباڑو 50 زخمی لائے گئےہیں، جبکہ ایک بجی جاں بحق ہو گئی۔ڈہرکی اسپتال میں 5 زخمیوں کو لایا گیا۔
سندھ اور پنجاب کے دیگر چند شہروں میں بھی مٹی کا طوفان آیا۔






















Leave a Reply