صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر آنر 25 کے اغوا کو 40 دن مکمل ہوگئے، تاہم 10 پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی تاحال رہا نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25 پر قبضہ کرکے عملے کے 17 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشیائی، ایک بھارتی اور ایک میانمار کا شہری شامل ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت آئل ٹینکر آنر 25 کے مالک کے ذریعے بحری قزاقوں سے مذاکرات کر رہی ہے، تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے ابتدا میں 10 لاکھ ڈالر اور بعد ازاں 4 ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا، لیکن مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جہاز اس وقت صومالی ساحل کے قریب لنگر انداز ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صومالی حکومت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بحری قزاقوں سے رابطے کے ذریعے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی، جبکہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا تھا۔






















Leave a Reply