اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سے گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر رپورٹ طلب کرلی۔
نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کے شیڈول کی پابندی نہیں کررہی، مختلف علاقوں میں فالٹ تاخیر سے دور کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق بجلی صارفین کی جانب سے گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔






















Leave a Reply