Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 9:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

حالیہ پوسٹس

  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا
  • وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ کا بھی مطالبات کی تکمیل تک تدریسی عمل اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
  • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
Headline تازہ ترین

ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

DAILY MITHAN Jun 4, 2026 0


ایک آسان ورزش جس سے امراض قلب کے خطرے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا / فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔

دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔

مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور تمباکو نوشی کو دل کے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر تصور کیا جاتا ہے مگر طرز زندگی کی تبدیلیاں بھی اس حوالے سے اہم ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ امراض قلب کی تشخیص جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے، کیونکہ اس سے سنگین پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اب انکشاف ہوا ہے کہ دل کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے خون کے ٹیسٹ کی بجائے ایک عام ورزش زیادہ مدد فراہم کرسکتی ہے۔

امریکا کے ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پش اپ ورزش دل کی صحت کے لیے کافی کچھ بتا سکتی ہے۔

اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ دل کی شریانوں کی صحت کے بارے میں جاننے کے لیے کوئی آسان ذریعہ تلاش کرسکے۔

اس مقصد کے لیے 1104 فائر فائٹرز کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور 10 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

ان افراد کی اوسط عمر 40 سال تھی اور یہ دیکھا گیا کہ ہر فرد ایک وقت میں کتنے پش اپس لگا سکتا ہے۔

ان کے پش اپس کے دوران دل کی دھڑکن کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور 10 سال کے دوران ان میں امراض قلب کے کیسز کا تجزیہ بھی کیا گیا۔

10 سال کے عرصے میں امراض قلب کے 37 کیسز سامنے آئے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ پش اپس لگانے اور امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے۔

ایسے افراد جو 40 سے زائد پش اپس مکمل کرسکتے ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ 96 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

اسی طرح 11 سے 20 پش اپس سے یہ خطرہ 64 فیصد، 21 سے 30 پش اپس سے 84 فیصد جبکہ 31 سے 40 پش اپس سے 75 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں 0 سے 10 پش اپس والے گروپ میں 10 سال کے دوران امراض قلب کا خطرہ 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اس ورزش سے صرف بالائی جسم کو ہی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ یہ پورے جسم کی ورزش ہے جس سے پورے جسم کے مسلز کی برداشت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ورزش سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے، بلڈ پریشر معمول پر آتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول، خون میں چکنائی اور بلڈ گلوکوز کی سطح میں کمی آتی ہے، یہ سب عناصر امراض قلب کے خطرے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق کسی حد تک محدود تھی کیونکہ اس میں فائر فائٹرز کو شامل کیا گیا تھا جو کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور بیشتر افراد ایک ساتھ 40 پش اپس مکمل نہیں کرسکتے۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ پش اپس کو معمول بنانے سے عام افراد کی دل کی صحت کو فائدہ ہوسکتا ہے اور وقت کے ساتھ اس تعداد کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلےگلگت کی آواز کو سننا ہوگا: بلاول بھٹو
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس پوسٹس کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کرنیکا فیچر متعارف
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ریاضی کے اس آسان نظر آنے والے سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایک پل کے نیچے رہنے والا 19 سالہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے گھنٹوں کام کرتا ہے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ سے ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور ہوجائیں: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
اگر بیٹا بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا: اداکارہ صاحبہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
زیادتی ہوئی تو اسی شخص سے شادی کیوں کی؟ زیادتی کیخلاف خاتون کی درخواست خارج
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی سپریم لیڈر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
پنجاب:گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کا مقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے امکان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں اپنے بال ڈالنے والی خاتون
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنےکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ کا بھی مطالبات کی تکمیل تک تدریسی عمل اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026