اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنوبی لبنان پر بمباری کی جس کے بعد دریائے زہرانی کے جنوب کے رہائشیوں کو گھروں کو واپس نہ جانے کی ہدایت کی گئی۔
اقوام متحدہ کی امن فوج کے مورچے پر مارٹر گولے گرنے سے زخمی اہل کاردم توڑگیا۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد لبنان پر کیے گئے حملوں میں8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوج پر راکٹوں سے حملے کیے۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو شرمناک قرار دے دیتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں، اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے ۔ دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہو اہے۔اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔


























Leave a Reply