امریکی خاتون ڈرائیور نے کار لائٹ ٹرین کی پٹری پر چڑھادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں ایک 70 سالہ خاتون نے پٹری پر کار چلادی جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
خاتون ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ’جی پی ایس‘ کو فالو کررہی تھی، کار سڑک کے بجائے ٹرین کی پٹری آگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کافی فاصلے تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہی جب کہ ٹرین سروس متاثر ہونے سے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ نے ہیوی مشینری کی مدد سے کار کو پٹری سے ہٹادیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ویسے خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھی تاہم طبی معائنے کیلئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔


























Leave a Reply