امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن خفیہ دستاویز کے غلط استعمال کیس میں اعتراف جرم پر تیار ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق سابق مشیر جان بولٹن کلاسیفائیڈ معلومات ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں اپنے پاس رکھنے سے متعلق جرم کا اعتراف کریں گے۔
مقدمے کی سماعت 26 جون کوہوگی جہاں بولٹن کو 22 لاکھ ڈالر جرمانے اور 5 برس قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق سابق مشیرجان بولٹن اب صدرٹرمپ کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک ہیں، وہ ٹرمپ کوبطور صدر نااہل کہہ چکے ہیں جب کہ بولٹن کےخلاف مقدمہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔


























Leave a Reply