لاہور: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی۔
جمعرات کو پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ گرین شرٹس نے کینگروز کا 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
میچ کے بعد کپتان شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ میں ابھی 14،15 ماہ باقی ہیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
شاہین آفریدی نے کہاکہ ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی، پچز مشکل تھیں، رنز کرنا آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دینے کے لیے ٹیم تبدیل نہیں کی، شاداب خان پر سوالات اٹھے مگر اس نے کنٹرول سے بولنگ کی اور میچ جتوایا۔2 فاسٹ بولرز کھلانے میں حارث رؤف بہتر چوائس لگے، سینئرز بھی بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، تھوڑا موقع دیا کریں۔


























Leave a Reply