Skip to content
  • Saturday, 7 March 2026
  • 3:49 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعلیٰ کے پی کا باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کیلئے رقم 1لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
  • انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
Headline تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی کا باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کیلئے رقم 1لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان

DAILY MITHAN Jan 18, 2026 0


وزیراعلیٰ کے پی کا باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کیلئے رقم 1لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان

اب حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے: سہیل آفریدی — فوٹو: اسکرین گریب

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں جرگے نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور  تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جرگے میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے  باجوڑ میں حالیہ آپریشن میں جزوی متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے رقم ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔

شرکا کی جانب سے مستقل امن کے قیام بارے تجاویز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے قبائلی مشران، عوام، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، 2018 میں قربانیوں کی بدولت ملک میں مکمل امن قائم ہو چکا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اب حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، امن و امان کے قیام کا مؤثر طریقہ قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ سازی ہے، ہم کسی بھی ناکام پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کیلئے باجوڑ کے عوام اور قبائلی مشران کا کردار قابلِ ستائش ہے، فاٹا انضمام کے وقت 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیاگیا تھا، گزشتہ سات سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیئے گئے، 532 ارب روپے وفاق کے ذمے بقایا ہیں، اے آئی پی کی مد میں وفاقی حکومت فنڈز نہیں دے رہی۔

سہیل آفریدی نے  ضم اضلاع میں پولیس میں بھرتیوں کیلئے عمر کی حد بڑھانے  اور باجوڑ کے شہدا پیکج پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے امن کے قیام اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنےوالے قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ضم اضلاع کیلئے روشن قبائل پیکج میں موجود اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنایا جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا: مزمل اسلم
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
تازہ ترین
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، افغان سفیر کی اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے جاپان کو شکست دیکر 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
حکومتِ پنجاب کا صوبے میں17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ، امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
ایران کے مشہر میناب میں اسکول کی عمارت ممکنہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنی: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس میں صارفین کو کمانے میں مدد فراہم کرنیوالے نئے فیچرز متعارف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
معیاری رشتوں تک آسان رسائی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026