اسلام آباد: پاکستان نے 29 مئی کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ29 مئی کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کی تائید کی جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں رواں ہفتے کے آخر تک پیش رفت ہوسکتی ہے جب کہ پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں تاہم کویت اور بحرین پر حملے قابل مذمت ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے دہشتگرد حملے نظر انداز نہیں کرسکتے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ، ہیں جبکہ چین نے ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں کیخلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے۔


























Leave a Reply