بھارتی خاتون نے عروسی جوڑا پہن کر پری ویڈنگ شوٹ کیلئے اسکینگ کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو عروسی لباس پہن کر پیرس کے برفیلے پہاڑوں پر اسکینگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی خاتون ہیں جو پیرس میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے شادی سے قبل انوکھے انداز میں اپنا فوٹو شوٹ کروایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ہمراہ ان کے ہونے والے شوہر بھی موجود ہیں جنہوں نے 3 گھنٹے تک اسکینگ کی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ خاتون کا لہنگا پہن کر اسکینگ کرنے کا مقصد بھارتی ثقافت اور اسکینگ کے ذریعے مہم جوئی کے کھیلوں میں براؤن خواتین کو نمایاں کرنا تھا۔


























Leave a Reply