Skip to content
  • Thursday, 28 May 2026
  • 12:48 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کےگلفام جوزف نے رائفل شوٹنگ ورلڈکپ میں فائنل راؤنڈکیلئےکوالیفائی کرلیا
  • بنگلادیشی حکومت نے عین وقت پر مداخلت کرکے ’ڈونلڈ ٹرمپ’ نامی بھینسےکی قربانی رکوادی
  • افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی
  • ایران کے ساتھ وہی کرسکتے تھے جو وینزویلا کے ساتھ کیا، پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی روکی:ٹرمپ
  • امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
تازہ ترین

غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

DAILY MITHAN May 27, 2026 0


غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

فوٹو: رائٹرز

غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

غزہ کے الشفا اسپتال کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ غزہ سٹی کے مغربی حصے میں 26 مئی کی شب اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے شہر کے گنجان حصے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب شہری عید الاضحیٰ کی تیاریاں کر رہے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے غزہ سٹی میں 3 بڑے دھماکے ہوئے اور یہ حملہ مارکیٹوں اور متعدد دکانوں والے علاقے میں ہوا، جہاں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث  عید کی خوشیاں غم میں ڈوبی رہیں۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی بمباری سے شہید مساجد کے باہر نماز عید ادا کی۔

غزہ میں مویشیوں کی شدید قلت کے باعث قربانی کرنا بھی مشکل ہوگیا 

ہزاروں بے گھر خاندان اب تک اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے اور جن کےگھر باقی بچے بھی ہیں وہ نقل و حرکت کی پابندیوں کے باعث عید کی تیاریوں سے محروم رہے۔ غزہ میں مویشیوں کی شدید قلت کے باعث قربانی کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے،اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے نتیجے میں 90 فیصد سے زائد مویشی فارم تباہ یا متاثر ہو چکے ہیں جب کہ زندہ جانوروں کی غزہ میں آمد  روک دی گئی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق جو جانور  جنگ سے پہلے 400 سے 600 ڈالر میں ملتا تھا، اب اس کی قیمت 6  ہزار ڈالر  تک پہنچ چکی ہے۔

مسلسل تیسرے سال غزہ سے کوئی حج کیلئے نہ جاسکا

اسرائیلی محاصرے کے سبب اس سال بھی غزہ سے کوئی فلسطینی حج کے لیے روانہ نہ ہوسکا۔

غزہ کی وزارت مذہبی امور کے مطابق  گزشتہ تین سالوں کے دوران رفح کراسنگ کی بندش کے باعث 10 ہزار  سے زائد شہری حج کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  غزہ میں داخلے اور باہر جانے کے فیصلے جنگ سے پہلے بھی اسرائیل کے کنٹرول میں تھے۔ فروری میں مصر سے منسلک رفح کراسنگ کو جزوی طور پر کھولا گیا جو بیرونی دنیا سے واحد رابطہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے ذریعے صرف ان مریضوں کو باہر جانے کی اجازت دی گئی جنہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت تھی۔ غزہ میں دیگر تمام سفری ضروریات، جیسے حج، تعلیم اور روزگار کے لیے سفر 2007 سے جاری   اسرائیلی زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کے باعث تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں سے زیادہ تر افراد بے گھر ہیں اور خیمہ بستیوں یا تباہ شدہ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، جب کہ جاری جنگ میں کم از کم 72 ہزار سے زائد  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملوں میں تقریباً 900 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان کےگلفام جوزف نے رائفل شوٹنگ ورلڈکپ میں فائنل راؤنڈکیلئےکوالیفائی کرلیا
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیشی حکومت نے عین وقت پر مداخلت کرکے ’ڈونلڈ ٹرمپ’ نامی بھینسےکی قربانی رکوادی
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
ایران کے ساتھ وہی کرسکتے تھے جو وینزویلا کے ساتھ کیا، پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی روکی:ٹرمپ
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات سے پروازوں کو خطرات لاحق، انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کے گوشت کو کئی ہفتوں تک خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل کا عیدالاضحیٰ کےموقع پر ژوب میں مغربی سرحدوں پراگلےمورچوں کادورہ،جوانوں کےساتھ عیدمنائی
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کونسا خاندان غریب ہے؟
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
98 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ کو شہید کرنیکا دعویٰ
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
حافظ آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
سرجانی ٹاؤن میں نالے سےخاتون اور مردکی لاشیں برآمد
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانوں پر مرتب ہونے والے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
مہوش ہمیشہ کہتی ہے میں بہت بچی تھی لیکن وہ مجھ سے صرف 2 سال چھوٹی ہے: فہد مصطفیٰ
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
عید الاضحیٰ، اسلام آباد کے مختلف علاقوؐں میں آلائشوں کا ڈھیر
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
عیدالاضحیٰ کراچی کی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے: میئر کراچی
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
DAILY MITHAN May 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026