Skip to content
  • Wednesday, 27 May 2026
  • 11:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ کو شہید کرنیکا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی
  • ایران کے ساتھ وہی کرسکتے تھے جو وینزویلا کے ساتھ کیا، پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی روکی:ٹرمپ
  • امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
  • غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
  • قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات سے پروازوں کو خطرات لاحق، انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک
Headline تازہ ترین

اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ کو شہید کرنیکا دعویٰ

DAILY MITHAN May 27, 2026 0


اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ کو شہید کرنیکا دعویٰ

حملے سے تباہ ہونیوالا ایک مقام / رائٹرز فوٹو

اسرائیل کی جانب سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ محمد عودہ کو غزہ سٹی میں ایک فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غزہ سٹی میں 26 مئی کی شب ایک فضائی حملے میں حماس کے نئے عسکری سربراہ محمد عودہ کو شہید کیا گیا۔

حماس کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید کے لیے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

محمد عودہ حماس کے سابق انٹیلی جنس سربراہ تھے اور انہیں عزالدین الحداد کی شہادت کے بعد القسام بریگیڈز کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

عز الدین الحداد مئی کے شروع میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے، مگر حماس کی جانب سے محمد عودہ کو نیا سربراہ مقرر کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع Isreal Katz نے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کو غزہ میں نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ محمد عودہ کو کئی ماہ کی انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کے الشفا اسپتال کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ غزہ سٹی کے مغربی حصے میں 26 مئی کی شب اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید اور 20 زکمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شہر کے گنجان حصے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب شہری عید الاضحیٰ کی تیاریاں کر رہے تھے اور حملے سے بہت زیادہ تباہی ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے غزہ سٹی میں 3 بڑے دھماکے ہوئے اور یہ حملہ مارکیٹوں اور متعدد دکانوں والے علاقے میں ہوا، جہاں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس کے باوجود وہاں حملے جاری ہیں جس سے اب تک 906 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
ایران کے ساتھ وہی کرسکتے تھے جو وینزویلا کے ساتھ کیا، پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی روکی:ٹرمپ
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات سے پروازوں کو خطرات لاحق، انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کے گوشت کو کئی ہفتوں تک خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل کا عیدالاضحیٰ کےموقع پر ژوب میں مغربی سرحدوں پراگلےمورچوں کادورہ،جوانوں کےساتھ عیدمنائی
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کونسا خاندان غریب ہے؟
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
98 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
حافظ آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
سرجانی ٹاؤن میں نالے سےخاتون اور مردکی لاشیں برآمد
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانوں پر مرتب ہونے والے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
مہوش ہمیشہ کہتی ہے میں بہت بچی تھی لیکن وہ مجھ سے صرف 2 سال چھوٹی ہے: فہد مصطفیٰ
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
عید الاضحیٰ، اسلام آباد کے مختلف علاقوؐں میں آلائشوں کا ڈھیر
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
عیدالاضحیٰ کراچی کی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے: میئر کراچی
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
سوئی ناردرن نے عیدکے ایام میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، بہتر ہاضمے کیلئے ادرک اور گُڑ کا استعمال کریں: ماہرین
DAILY MITHAN May 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026