کراچی ائیرپورٹ حکام کی کوشش کے باوجود قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات نہ اٹھائی جاسکیں جس کے باعث پروازوں کو خطرات لاحق ہیں۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ائیرپورٹ فلائٹ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک ہے۔
عیدالاضحیٰ کے پہلے روزکراچی ائیرپورٹ انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم نے فیلڈ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور آلائشوں، فضلے کی بروقت تلفی کے لیے خصوصی نگرانی کی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق شاہ فیصل کالونی، ملیر 15، ملیر ہالٹ، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ میں انسپیکشن کیا گیا۔ کچرے کے متعدد مقامات کی نشاندہی پر فوری کارروائی کے لیے رپورٹ جاری کردی گئی۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہےکہ جیو ٹیگ تصاویر کے ساتھ شکایات ریئل ٹائم بنیادوں پر متعلقہ اداروں کو ارسال کی گئیں۔ برڈ اسٹرائیک کے ممکنہ خطرات کم کرنے کے لیے فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔


























Leave a Reply