Skip to content
  • Wednesday, 27 May 2026
  • 11:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانوں پر مرتب ہونے والے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی
  • ایران کے ساتھ وہی کرسکتے تھے جو وینزویلا کے ساتھ کیا، پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی روکی:ٹرمپ
  • امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
  • غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
  • قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات سے پروازوں کو خطرات لاحق، انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک
Headline تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانوں پر مرتب ہونے والے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف

DAILY MITHAN May 27, 2026 0


موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانوں پر مرتب ہونے والے ایک اور سنگین اثر کا انکشاف

ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا / فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم مسلسل گرم ہو رہا ہے اور اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔

اب ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک اور سنگین اثر کو دریافت کیا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موسمیاتی بحران کے نتیجے میں دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹیک مزاحمت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے انسانی صحت کو سنگین خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دی لانسیٹ پلانیٹری ہیلتھ جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اینٹی بائیوٹیک مزاحمت عالمی صحت کے لیے تیزی سے ابھرتا ہوا سنگین خطرہ ہے جس سے ہر ملک میں کسی بھی عمر کے افراد متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور دنیا کے عام ترین بیکٹیریل امراض کا باعث بننے والے بیکٹیریا سالمونیلا کی جانب سے کی جانے والی اینٹی بائیوٹیک مزاحمت کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 1940 سے 2040 کے درمیان سالمونیلا کے حوالے سے اینٹی بائیوٹیک مزاحمت کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ابھی بھی اینٹی بائیوٹیک مزاحمت کی بنیادی وجہ اینٹی بائیوٹیکس ادویات کا بلاضرورت زیادہ استعمال ہے، مگر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ مسئلہ بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹیک مزاحمت کو پھیلایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت کے اضافے سے یہ مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور اس خیال کو توقع ملتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے جراثیموں کے افعال کو تبدیل کیا ہے اور ان کے اندر انسانوں کے خلاف مزاحمت کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایسی پالیسیوں کو مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روک تھام کی جاسکے۔

ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں بھی زیادہ درجہ حرارت اور بیکٹیریا کی جانب سے زیادہ مزاحمت کے درمیان تعلق کے بارے میں بتایا گیا تھا مگر اس حوالے سے عالمی سطح پر تحقیقی کام محدود ہے۔

اس تحقیق کے دوران 1940 سے 2023 کے دوران دنیا کے 139 ممالک میں سالمونیلا کے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد جمع کیے گئے نمونوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور اوسط درجہ حرارت میں تبدیلیوں کے ساتھ اینٹی بائیوٹیکس کے خلاف مزاحمت کرنے والے جینز کی سطح کا موازنہ کیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے نہ صرف اینٹی بائیوٹیک مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان جینز میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں جو اس مزاحمت کو بڑھاتے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی اور شدت پسندی پھیلانےکا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
ایران کے ساتھ وہی کرسکتے تھے جو وینزویلا کے ساتھ کیا، پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی روکی:ٹرمپ
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
امن معاہدہ جلد طے پا جائےگا اور یہ ایران کے وقار اور عزت نفس کے مطابق ہوگا، وزیراعظم
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
غزہ میں مسلسل تیسرے سال جنگ، بھوک اور تباہی کے سائے میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات سے پروازوں کو خطرات لاحق، انوائرمنٹ کنٹرول ٹیم متحرک
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کے گوشت کو کئی ہفتوں تک خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
فیلڈ مارشل کا عیدالاضحیٰ کےموقع پر ژوب میں مغربی سرحدوں پراگلےمورچوں کادورہ،جوانوں کےساتھ عیدمنائی
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کونسا خاندان غریب ہے؟
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
98 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ کو شہید کرنیکا دعویٰ
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
حافظ آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زیرحراست
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
سرجانی ٹاؤن میں نالے سےخاتون اور مردکی لاشیں برآمد
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
مہوش ہمیشہ کہتی ہے میں بہت بچی تھی لیکن وہ مجھ سے صرف 2 سال چھوٹی ہے: فہد مصطفیٰ
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
عید الاضحیٰ، اسلام آباد کے مختلف علاقوؐں میں آلائشوں کا ڈھیر
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
عیدالاضحیٰ کراچی کی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے: میئر کراچی
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
DAILY MITHAN May 27, 2026
تازہ ترین
سوئی ناردرن نے عیدکے ایام میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا
DAILY MITHAN May 27, 2026
Headline تازہ ترین
گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، بہتر ہاضمے کیلئے ادرک اور گُڑ کا استعمال کریں: ماہرین
DAILY MITHAN May 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026