پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کے پرانے بیان پر مزاحیہ انداز میں ان پر طنز کیا ہے۔
جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم زومبیڈ عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی، فلم میں سپر اسٹار فہد مصطفیٰ ولید جب کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات زارا کا کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم کی تشہیر کے لیے ہونے والے ایک انٹرویو میں دونوں اداکار موجود تھے جس میں فہد مصطفیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا ‘مہوش اور میں نے بچپن سے ساتھ میں کام کیا ہے، مہوش ہمیشہ کہتی ہیں کہ میں بہت بچی تھی اور فہد بڑے تھے’۔
اداکار کی بات پر ساتھ موجود اداکارہ مہوش حیات نے یکدم کہا ‘کہتی کیا ہوں، تھی بھئی اس میں کہنے والی کیا بات ہے’۔
فہد مصطفیٰ نے جواب دیا ‘تم مجھ سے صرف دو سال چھوٹی تھیں، کیا ہوگیا’۔
اداکار کی بات پر مہوش نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘تم نے ایک پراجیکٹ میں میرے ماموں کا کردار ادا کیا تھا’۔


























Leave a Reply