بنگلادیشی حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے مشہور نایاب سنہری بالوں والے سفید بھینسے کی قربانی رکوادی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نایاب سفید بھینسا جس کے سنہرے بالوں کی وجہ سے لوگوں نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دے دیا تھا، عیدالاضحیٰ پر قربانی سے بالآخر بچ گیا۔
بنگلادیشی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ حکومت نے آخری لمحے میں مداخلت کرکے اس جانور کو ذبح ہونے سے روک دیا۔
تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسے کو قربانی کے لیے فروخت کیا جا چکا تھا، لیکن عید سے پہلے اس میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی بڑھنے کے بعد حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث کارروائی کی۔
بنگلادیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے حکم دیا کہ بھینسے کو قربانی سے بچایا جائے، خریدار کو رقم واپس کی جائے اور جانور کو ڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کر دیا جائے۔
ابتدا میں یہ بھینسا عید پر قربان کرنےکے لیے خریدا گیا ایک عام جانور تھا، مگر سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی پورے ملک میں اس کا چرچا ہونے لگا۔ لوگ دور دراز علاقوں سے اس کے سنہرے بالوں اور پرسکون طبیعت کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے آرہے ہیں۔


























Leave a Reply