میونخ : پاکستان کے گلفام جوزف نے رائفل شوٹنگ ورلڈکپ میں فائنل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
10 میٹر ائرپسٹل میں گلفام جوزف نے ٹاپ 8 میں رہ کر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں دنیا بھر سے 142 شوٹرز شریک ہوئے تھے۔گلفام جوزف نے پہلی سیریز میں 96، دوسری میں 97، تیسری میں 99 پوائنٹس لیے۔
چوتھی سیریز میں گلفام نے 98، پانچوین مین 97 اور چھٹی مین 96 پوائنٹس لیے۔
مجموعی طور پر 583 پوائنٹس کے ساتھ گلفام نے ایشین گیمز کا مقامی کرائٹیریا بھی حاصل کرلیا۔


























Leave a Reply