عام طور پر 70 یا 80 سال سے زائد عمر کے افراد خطرناک اسٹنٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
مگر دوسری جنگ عظیم میں لڑنے والے 98 سالہ برطانوی شہری نے دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
یہ ریکارڈ انہوں نے برطانیہ میں پرواز کرنے والے ایک طیارے کے اوپر کھڑے ہوکر بنایا۔
ہیری ہیسمین ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کے اوپر 9 منٹ تک کھڑے رہے۔
یہ طیارہ کیمبرج کی Duxford ائیر فیلڈ پر پرواز کر رہا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے اس کا مشاہدہ کرنے کے بعد معمر فرد کے نام کا باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
ہیری ہیسمین نے بتایا کہ ‘میں ایسا کرنے کا خواب بچپن سے دیکھ رہا تھااور اب 98 سال کی عمر میں اس کی تعبیر ملی ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا’۔
انہوں نے 11 ماہ تک جسمانی تربیت حاصل کرکے اپنے جسم اور دماغ کو اس کام کے لیے تیار کیا۔


























Leave a Reply