Preloader

جیک اسپیرو کے مداحوں کی امیدیں جاگ اٹھیں، نئی فلم “پائریٹس آف دی کیریبین 6” میں جانی ڈیپ ایک بار پھر اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کی فلم “پائریٹس آف دی کیریبین 6” میں کیپٹن جیک اسپیرو کے طور پر واپسی کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

فرنچائز کے مایہ ناز پروڈیوسر جیری برک ہائمر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ جانی ڈیپ کے ساتھ اسکرین پلے پر کام کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

Captain Jack Sparrow is back

ڈزنی کے ڈی23 کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جیری برک ہائمر نے بتایا کہ جونی ڈیپ سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ فلم “پائریٹس آف دی کیریبین 6” کا اسکرپٹ بھی تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جونی ڈیپ سے بات کررہے ہیں اور اسکرین پلے پر کام جاری ہے، امید ہے کہ منصوبے کو عملی شکل دے دی جائے گی۔

جیک اسپیرو کا کردار؟

جونی ڈیپ نے سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کورس آف دی بلیک پرل‘ میں پہلی مرتبہ کیپٹن جیک اسپیرو کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار نے انہیں دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت دلائی اور انہیں بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

بعد ازاں وہ فرنچائز کی مزید چار فلموں میں نظر آئے، جن میں ان کی اب تک کی آخری انٹری 2017 کی ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ میں ہوئی تھی۔

پائریٹس 6 کا اسکرپٹ کہاں تک پہنچا؟

’پائریٹس آف دی کیریبین 6‘ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف مراحل میں زیرِغور رہی ہے، ڈزنی نے اس دوران فرنچائز کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے مختلف کہانیوں اور منصوبوں پر بھی کام کیا، جن میں اداکارہ مارگو روبی سے منسلک ایک ممکنہ ری بوٹ بھی شامل تھا۔

کیا جونی ڈیپ واقعی واپس آئیں گے؟

واضح رہے کہ فی الحال جونی ڈیپ کی واپسی کا حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے اسکرپٹ کی تکمیل، کاسٹنگ اور معاہدے کی شرائط طے ہونے کے بعد ہی پروڈکشن کے شیڈول اور فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آسکے گی۔

اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو یہ جونی ڈیپ کی کئی برس بعد کسی بڑے اسٹوڈیو کی اہم فلم میں واپسی ہوگی۔ دوسری جانب کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی کامیابی کا بنیادی حصہ رہا ہے، جبکہ پوری فرنچائز عالمی سطح پر تقریباً 4.5 ارب ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

اب دنیا بھر کے مداحوں کی نظریں اس سوال پر ہیں کہ کیا جیک اسپیرو ایک بار پھر سمندروں کا بادشاہ بن کر بڑے پردے پر واپس آئے گا؟

جانی ڈیپ نے ملٹی ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *