لاہور سے لالہ موسیٰ سفر کرنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری ہے ریلوے کی روایتی اور معروف ٹرین ’’بابو مسافرٹرین‘‘ کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
بابو مسافر ٹرین کی بحالی کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیا۔
کورونا وبا کے دوران بند کی گئی بابو مسافر ٹرین 20اگست سے دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔ مسافروں کے مسلسل مطالبے اور عوامی ضرورت کے پیش نظر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی بحال کی جائیں گی، پاکستان ریلوے کو مزید فعال اور مسافروں کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائےگا۔
