Preloader

(22 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کے دائیں بازو کی بینڈیچ کھل گئی، زخم کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔

ٹائیگر شروف ممبئی کے علاقے جوہو میں قاتلانہ حملے کے بعد جب پہلی بار منظر عام پر آئے تو ان کے دائیں بازو پر بینڈیچ دیکھ کر مداح پریشان تھے۔

اداکار کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پوسٹ کی ہے جس میں فائرنگ سے ان کے بازو پر لگنے والے سرخ نشانات دکھائے گئے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’خدا مہربان ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

ویڈیو میں ٹائیگر شروف کے بازو پر کئی چھوٹے نقطوں جیسے جلنے کے نشانات دکھائے گئے جو انہیں ممکنہ طور پر گولیاں چلنے کے دوران لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹرز کا ہدف ٹائیگر شروف نہیں تو پھر کون تھا؟ حیران کن انکشاف

18 اکتوبر کو تین مسلح افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ فٹبال کھیل کر اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔ اداکار حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے ڈرائیور اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *