Preloader

گردوں کے امراض کے نتیجے میں ہونے والی سوزش (سوجن یا ورم) بعض اوقات اس قدر حد تک بڑھ سکتی ہے کہ جس کی وجہ سے گردہ ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گردے میں ورم کیوں ہوتا ہے؟

گردے میں ورم (سوزش یا انفیکشن) مختلف طبی وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، گردوں کے اندر موجود خون کی چھوٹی چھوٹی رگوں (گلومیرولی) کی سوزش، جو اکثر گلے کے انفیکشن یا مدافعتی نظام کے ردعمل کی وجہ سے ہوتی ہے۔

عام طور پر جب بیکٹیریا گردے میں داخل ہوتا ہے تو انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے پیشاب میں جلن اور مثانے کی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

گردے میں ورم کی علامات کیا ہیں؟

بخار کا ہونا ۔ کمر میں شدید درد ۔ پیشاب میں جلن یا بار بار آنا ۔ گھبراہٹ

مرض کی تشخیص

گردوں میں ہونے والے انفیکشن کا علاج اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے پیشاب سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کی رپورٹ میں انفیکشن کا سبب اور بیکٹیریا کے بارے میں معلوم کیا جاتا ہے۔

اس کیفیت سے چھٹکارا پانے کیلیے اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام میں معروف حکیم عبدالباسط نے گردے میں ورم کے علاج کیلیے طبی نسخہ تجویز کیا جس کو گھر میں باآسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

نسخے کے اجزا :
ایک گلاس پانی
چوتھائی چمچ میٹھا سوڈا
ایک چمچ خالص عرق گلاب
آدھا چمچ شہد

ان تمام اشیاء کو ملاکر شربت بنائیں اس کے استعمال سے نہ صرف گردے کے ورم میں کمی آئے گی بلکہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔ اس شربت کو شدید گرمی میں بچے جوان اور بوڑھے سب پی سکتے ہیں۔

خواتین میں جسمانی درد اور ہر وقت تھکن کا احساس کس بیماری کی علامات ہیں؟ نئی تحقیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *