Preloader

(18 اکتوبر 2026): اسلام آباد کے شہریوں کیلیے گھر بیٹھے لرنر پرمنٹ بنوانے اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلیے سہولت متعارف کروائی، جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کیلیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلیے نیا طریقہ کار نافذ

سی ٹی او کائنات اظہر خان کے مطابق آن لائن سہولیات اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ویب پورٹل سے ون کلک پر حاصل کی جا سکتی ہے، یہ سہولت بروز پیر 19 اکتوبر سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر فیض آباد اور دیگر پولیس خدمت مراکز میں مہیا کی جائیں گی۔

کائنات اظہر خان نے بتایا کہ تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ ٹی سی ایس شہریوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے، شہریوں کو وصولی کیلیے اب دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں، شہری آن لائن درخواست دیتے وقت اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غلط یا نامکمل پتہ درج کرنے سے ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو جدید اور آسان آن لائن سہولیات فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہے، شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *