Preloader

ملتان : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ملتان سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے شہری کے 20 لاکھ روپے واپس دلوا دیے۔

یہ کارروائی شہریوں کو مالیاتی فراڈ سے تحفظ فراہم کرنے اور ان کی رقوم کی واپسی یقینی بنانے کے لیے این سی سی آئی اے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس حوالے سے نوید صدیقی نامی متاثرہ شہری نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میرا موبائل ہیک کرلیا گیا تھا جس کے بعد اس کی مدد سے میرے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واردات کے بعد میں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان سرکل سے رابطہ کرکے درخواست جمع کرائی۔

این سی سی آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میری رقم کی ریکوری کرکے میرے حوالے کردی۔ جس کیلیے میں  ڈی جی این سی سی آئی اے ملتان سرکل اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

این سی سی آئی اے نے آن لائن ویزا فراڈ میں ملوث بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *