Preloader

صدر ٹرمپ نے تحفے میں قطری طیارہ لینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جب انہوں نے ’ایئر فورس ون‘ کے طور پر استعمال کے لیے 747 طیارہ ’ادھار‘ مانگا، تو قطر نے اسے امریکا کو تحفے میں دینے کی پیشکش کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے درخواست کی تھی کہ وہ امریکا کو ’ایئر فورس ون‘ (صدر کا طیارہ) کے طور پر عارضی استعمال کے لیے ایک ’بوئنگ 747‘ طیارہ ادھار دیں، لیکن قطری رہنما نے اس کے بجائے یہ طیارہ واشنگٹن کو تحفے میں دینے کی پیشکش کی۔

ایریزونا میں ایک ریلی کے دوران ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب آپ کو تحفے ملیں، تو آپ انہیں قبول کر لیتے ہیں، ہے نا؟ جب کوئی آپ کو 747 طیارہ دے، تو آپ بس دو الفاظ کہتے ہیں ’شکریہ‘۔”

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے شیخ تمیم سے رابطہ اس لیے کیا کیونکہ امریکا کے زیرِ استعمال صدارتی طیارے اب پرانے ہو چکے ہیں۔

“ہم اسے ادھار لینا پسند کریں گے کیونکہ ہمارے اپنے طیارے 35 سال پرانے ہیں۔”

ٹرمپ نے قطری تحفہ لگژری بوئنگ طیارہ قبول کرلیا

ٹرمپ نے کہا کہ چنانچہ میں نے قطر کے سربراہ کو فون کیا—جو انتہائی قابلِ احترام اور بہترین انسان ہیں، بلکہ نوجوان اور خوش شکل بھی ہیں… اور ان کے پاس دولت کی بھی فراوانی ہے،”

ٹرمپ کے مطابق میں نے کہا تمیم، اگر ممکن ہو تو امریکا اور ہماری ایئر فورس کی جانب سے، میں چاہوں گا کہ ہم آپ کا 747 طیارہ کچھ عرصے کے لیے ’ایئر فورس ون‘ کے طور پر ادھار لے لیں یا استعمال کر لیں، جب تک کہ ہمیں اپنے طیارے نہیں مل جاتے۔”

امیرِ قطر نے طیارہ ادھار دینے سے انکار کر دیا اور اس کے بجائے اسے امریکا کو تحفے میں دینے کی پیشکش کی۔

ٹرمپ نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا، ’نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں، نہیں۔ آپ میرے دوست ہیں۔ میں آپ کو اسے صرف ادھار پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا میں چاہتا ہوں کہ آپ اسے امریکا کے لیے اپنے پاس رکھ لیں۔ یہ اب آپ کا ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے امریکا کی جانب سے یہ طیارہ قبول کر لیا۔

امریکی ایئر فورس نے اس قطری طیارے کو ’VC-25B‘ کا نام دیا ہے۔ یہ طیارہ اس وقت تک ایک عبوری ذریعے (bridge aircraft) کے طور پر کام کرے گا جب تک کہ فوج کو دو نئے ’بوئنگ‘ صدارتی طیارے موصول نہیں ہو جاتے، جن کی 2028 میں فراہمی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *