(14 اکتوبر 2026): بھارتی فلم ڈائریکٹر پریادرشن نے فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا جس سے مداحوں کی امیدوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پریادرشن نے ہیرا پھیری 3 کے بننے پر سنگین شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق اس پروجیکٹ میں کئی پیچیدگیاں ہیں اور انہیں توقع نہیں کہ یہ فلم کبھی بن پائے گی۔
پریادرشن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم کے بارے میں بات کی۔ جب ان سے پروجیکٹ چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اشارہ دیا کہ ان کے باہر نکلنے کی وجوہات اتنی سادہ نہیں کہ مختصراً بیان کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
جب فلم ڈائریکٹر سے پھر پوچھا گیا کہ کیا مداح اب بھی امید رکھ سکتے ہیں کہ ہیرا پھیری 3 کبھی سینما گھروں تک پہنچے گی، تو ان کے جواب نے فرنچائز کے اگلے حصے کا انتظار کرنے والوں کیلیے بہت کم امید چھوڑی۔
پریادرشن نے جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ کبھی بنے گی۔
