Preloader

راولپنڈی: سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز گرین شرٹس نے 1-2 سے جیت لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوشال مینڈس نے 48 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،  ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کمندو مینڈس 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سینتھ جے وردھنے 38 رنز بنائے، لاہیرو اودارا ایک رن بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز 16، عبدالصمد 15 اور فخر زمان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

عمران رندھاوا 6، خواجہ نافع 3 اور معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے شناکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ملنگا اور تھشارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کی تھی مشکل نہیں ہوگی، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، سب اچھا کھیل رہے ہیں۔

کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ پچھلے دونوں میچوں میں پاور پلے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے، کوشش ہوگی خود ذمہ داری لوں اور اچھا پرفارم کروں۔

پلیئنگ الیون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *