Preloader

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 216 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز تک ہی محدود رہی۔

گرین شرٹس نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی جو سری لنکا کیخلاف رنز کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 9 سال بعد سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

May be an image of text

پاکستانی بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور کوئی بیٹر کھل کر نہ کھیل سکا۔

مہیش 32، چمندو 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے عمران رندھاوا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین شرٹس کے بلےبازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مجموعے کو 200 کے پار پہنچا دیا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذصداقت نے گزشتہ میچ کی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے 88 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم معاذ صداقت نے بغیر کسی دباؤ میں آئے برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کے سنچری بنانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انہوں نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو کہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز تھی جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ فخرزمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے بتایا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے رضااللہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، کسی بھی چیز کے لیے تیار ہیں ٹی 20کرکٹ میں پاور پلے کی بہت اہمیت ہے۔

صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *