(10 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار عمران خان کو ممبئی کے ’اگست کرانتی میدان‘ سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے اس مقام پر احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے بعد عمران خان نے پولیس وین کے اندر بیٹھے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’لگتا ہے میں ڈرائیو پر جا رہا ہوں‘۔
گرفتاری کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کسی خاص مطالبے کے ساتھ موجود نہیں تھے بلکہ ممبئی کے شہری کی حیثیت سے آئے ہیں، وہ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ نقل و حرکت کی آزادی پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے اور لوگوں کی آوازوں کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: دھرو راٹھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں اور انفرادی حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں۔
عمران خان کی حراست اگست کرانتی میدان میں پولیس کارروائی کے دوران عمل میں آئی جہاں ممبئی پولیس کے مطابق حکام نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
