Preloader

کراچی : سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔

اس صورتحال کے سبب مجموعی طور پر اب تک 42 پروازیں منسوخ اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ملکی ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی شیڈول ہے۔

اس سلسلے میں متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، ایئرلائنز کو ان کے نمائندے تعینات کرکے مسافروں کو فلائٹ آپریشن کی تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

فلائٹ آپریشن کراچی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیے گئے، جہاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا عملہ بھی معاونت کے  لیے موجود ہوگا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

مسافر سہولت کاؤنٹر انٹرنیشنل ڈیپارچر کے دروازے کے سامنے لیول ٹو پر قائم کیا گیا ہے، سعودی عرب کے مختلف شہروں کے لیے براہ راست پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

سعودی عرب: ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *