راولپنڈی : حکومتِ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ایک ماہ کیلیے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد ہوگی۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
پابندی کے نفاذ کے بعد سے 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی جبکہ اسلحہ، ڈنڈے اور پٹرول بم لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔،
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی،
ضلع بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
