اسلام آباد (10 اکتوبر 2026): سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کر دی۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج دہشتگردی ختم کرنے کا حل نہیں۔
سربراہ کے یو آئی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ ان کے اپوزیشن سے دوبارہ رابطے بھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
دوسری جانب، ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے فوری طور پر جے یو آئی کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ہونے والی طویل مشاورت پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بامعنی مذاکرات کے حامی ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو سنجیدہ مذاکرات سے راہ نکالنے کی تجویز دے دی ہے، سربراہ جے یو آئی جلد اپوزیشن کے ساتھ تمام امور پر مشاورت کریں گے۔
