Preloader

پشاور (10 اکتوبر 2026): رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت دھمکیاں نہ دیں، یہ ایمرجنسی لگا سکتے ہیں اور نہ ہی گورنر راج نافذ کر سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ یہ ایمرجنسی اور گورنر راج نہیں لگا سکتے، یہ سب ہمیں پریشر میں لانے کیلیے ڈرامے کر رہے ہیں، وفاقی حکومت میں اس وقت کنفیوژن ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کو یہ نہیں پتا کہ آرٹیکل 232 لگائیں یا 234 لگائیں، وفاقی حکومت نے ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ کیا تو یہ احمقانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق، ذرائع

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوئی جتھہ نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے اور ووٹ لے کر آئی ہے، پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات جائز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات کروائیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم حملہ کر رہے ہیں، ملکی بحران کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *