کراچی (11 اکتوبر 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کر دی۔
پچھلے دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیلم منیر اور ان کے شوہر محمد راشد پہلے بچے کے والدین بن گئے ہیں، تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کیا کام کرتے ہیں کہ سوال پر نیلم منیر کا دلچسپ جواب
اب سے کچھ دیر قبل نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بیٹے کو گود میں لیے اسپتال کے بستر پر بیٹھی ہیں۔
اداکارہ و ماڈل نے کیپشن میں لکھا ’وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی، الحمدللہ۔ میرا چھوٹا شہزادہ محمد حمدان۔ میری دعا قبول ہوئی، میری سب سے بڑی نعمت‘۔

نیلم منیر نے نومبر 2024 میں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد شوبز کی دنیا سے قدرے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور وہ دبئی منتقل ہوگئی ہیں۔
