ایران نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو انٹرویو میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی اتحاد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں لیکن معاہدے کے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں۔
ایران نے سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان پھر ثالثی کرانے کی پیشکش کردی۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اوآئی سی اجلاس کے موقع پر کہا یمن میں امن کے کیلئے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے سعودی عرب پر حملے کیلئے ایران حوثی ملیشیا کو جدید ہتھیار، ہدف کی نشاندہی اور انٹیلی جنس فراہم کررہا ہے۔ پاسداران انقلاب کے افسران حوثی ملیشیا کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہیں۔
