خلیجی ملک کویت میں پرائیویٹ گاڑیوں کو کمرشل نقل و حمل کے لیے استعمال کرنے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تابڑتوڑ کارروائیاں کی گئی ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ (GTD) نے پبلک بسوں کو ہدف بناتے ہوئے ایک وسیع سیکیورٹی مہم چلائی ہے۔ اس مہم کی قیادت جی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل راشد حمود اور ٹریفک ریگولیشن افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایوب الایوب نے کی۔
مہم کے نتیجے میں ٹریفک قوانین کی 338 خلاف ورزیوں پر چالان جاری کیے گئے، جبکہ گاڑیوں کو (غیر مجاز) نقل و حمل کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر 26 خلاف ورزیوں کے مقدمات قائم کیے گئے۔
اس کے علاوہ، 27 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں اور 27 افراد کو ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
جی ٹی ڈی کے مطابق، خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے جانے والے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اور ملک بھر میں ایسی مہمات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ سب کے لیے ٹریفک کا ایک محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
