Preloader

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا حملہ آور فائرنگ کی کوشش کرتا ہے لیکن گولی پھنس جاتی ہے۔

قریب سے بنائی گئی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جب پہلا ملزم فائرنگ کرچکا ہوتا ہے تو دوسرا حملہ آور گاڑی کی کھڑکی کے پاس پوزیشن لیتا ہے اور انتہائی قریب سے فائر کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ ٹریگر دباتا ہے لیکن گولی پھنس جاتی ہے اور وہ اس ناکامی پر وہاں سے بھاگ نکلتا ہے۔

پشپا نرسی پارک کے قریب فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل اندھیری (ویسٹ) ریلوے اسٹیشن کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ حملہ آوروں کو شاید اس بات کا علم تھا کہ ٹائیگر شیروف اتوار کے روز باقاعدگی سے اس پارک میں تقریباً دو گھنٹے فٹ بال کھیلنے آتے ہیں۔

تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملزمان نے اداکار کے وہاں پہنچنے سے پہلے ریکی کی تھی اور پارک کے باہر ان کا انتظار کر رہے تھے۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان نے اداکار کا تعاقب کیا اور ان کے پہنچنے تک پارک کے دروازے کے باہر انتظار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *