فیصل آباد: سی ای او فیسکو محمدعامر کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نےکارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، محمد عامر نے 32کروڑ 96 لاکھ 50ہزار روپے کی ٹیکس چوری کی۔
انسپکٹر ان لینڈ ریونیو محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سی ای او فیسکو کے تین بیٹوں محمد ہادی، سعد اور ابراہیم بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
محمد عامر نے سال 2014 سے 2019 کے اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کی، مالی سال 2014 میں اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ روپے بتائی اور مالی سال 26-2025 میں غیرقانونی طور پر اثاثوں کے گوشوارے تبدیل کئے۔
نظر ثانی کے بعد 2014 کے اثاثوں کی مالیت بڑھا کر 73 کروڑ روپے ظاہر کی گئی۔
