پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کیریئر کے آغاز میں ہی بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
عرفات منہاس نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایلیٹ کلب میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے آج ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں ففٹی بنائی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے اور پھر اپنی لیفٹ آرم اسپن بولنگ کے ذریعے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کارنامے کے ساتھ، 21 سالہ آل راؤنڈر تاریخ کے صرف تیسرے ایسے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ (یا اس سے زیادہ) وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے سنہ 2000 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 70 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے بعد شاہد خان آفریدی نے یہ کارنامہ تین بار انجام دیا۔ انہوں نے سنہ 2000 میں انگلینڈ کے خلاف 61 رنز بنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پھر 2011 میں سری لنکا کے خلاف 75 رنز بنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں اور 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 76 رنز کی باری کھیل کر صرف 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔
