بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے تیمور اور جے عالمی جنگوں سے خوفزدہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں پروگرام میں شرکت کے لیے جموں و کشمیر کے علاقے اڑی کا دورہ کیا ہے۔
اس دوران اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں تیمور علی خان اور جے علی خان نے دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں کے بارے میں سوالات پوچھنا شروع کردیے ہیں کہ کیا وہ محفوظ ہیں۔
سیف علی خان نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے اس وقت دنیا میں ہونے والی بہت سی جنگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور وہ خوفزدہ بھی ہیں، وہ پوچھتے ہیں کہ ہماری دیکھ بھال کون کررہا ہے، آگے کیا ہوگا، حالات مزید خراب ہوں گے؟
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سب سے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے اسے مکمل سیاحت کے لیے کھولنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی مشرق وسطیٰ کو متاثر کررہی ہے۔
کام کے محاذ پر سیف علی خان پریا درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’حیوان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار اور سیامی کھیر بھی شامل ہیں۔
فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ ’حیوان‘ 11 ستمبر کو 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
