ایرانی بارڈر گارڈز نے افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کے کمانڈرعلی اکبر جاویدان نے بتایا کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی ضلع زابل میں افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 دہشت گرد بارڈر گارڈز کے اہلکاروں سے جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔
ایرانی بارڈر گارڈز کے کمانڈر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایرانی کمانڈر کے مطابق دہشت گرد ایران میں داخل ہو کر سرحدی چوکیوں پر حملےکا ارادہ رکھتے تھے۔
ایرانی حکام نے ہلاک ہونے والے افرادکو ایک دہشت گردگروہ سے منسلک قرار دیا، تاہم اس تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیا۔


























Leave a Reply