بھارت میں ایک کمسن عمر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو جلا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں یہ ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 9 ویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ لڑکی 28 مئی کو لاپتا ہوئی۔
اہل خانہ نے شک کی بنا پر رامو گجر نامی نوجوان کا رابطہ نمبر دریافت کرنے کے بعد تلاش شروع کی لیکن اس کا پتا نہیں چل سکا جس کے بعد پولیس میں لڑکی کے لاپتا ہونے کی شکایت درج کرائی گئی۔
پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رامو گجر لڑکی کو لالچ دے کر پہاڑی کے قریب ایک ویران جگہ لے گیا تھا جہاں اس نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے اسے قتل کیا ، ملزمان نے ثبوت مٹانے کیلئے 29 مئی کو لاش پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔


























Leave a Reply